
روس (جیوڈیسک) روس کے اپوزیشن رہنما کو عدالت نے چوری کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے خلاف حامیوں نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن رہنما ناولنی پر دوہزار نو میں اپنے دور اقتدار کے دوران ناجائز طریقے سے سولہ کروڑ روبل ہتھیانے کا الزام ہے۔ اپوزیشن رہنما عدالتی فیصلہ سے قبل روس میں کرپشن کے خلاف بھر پور مہم چلا رہے تھے۔
روس کے سابق نائب صدر اور اپوزیشن رہنما بوریس نیمسٹو کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناولنی کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا اور یہ ایک سیاسی کیس ہے ۔ سزا کے بعد ناولنی دو ہزار اٹھارہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد ناولنی کے حامیوں نے عدالت سے جیل کی جانب مارچ کیا۔ جہاں اپوزیشن رہنما کو اگلے پانچ سال گزارنے ہیں۔
