
دبئی (جیوڈیسک) وزن کم کرنا کچھ لوگوں کے لیے مشقت ہو تو ہو لیکن دبئی کے رہنے والے اگر وزن گھٹائیں گے تو سونا پائیں گے۔ دبئی کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔ باوجود کوششوں کے لوگ جب دبلا پتلا ہونے کی طرف راغب نہ ہوئے تو حکومت نے نیا حل ڈھونڈ لیا۔
ہر ایک کلو وزن کم کرنے پر ایک گرام سونا انعام رکھ دیا۔ وزن کم کرنے کیلئے ایک مہینہ دیا گیا ہے۔ جتنا وزن کم اتنا سونا زیادہ، یعنی مشقت ہوگی تو پھل بھی ملے گا وہ بھی چمکتے دمکتے سونے کی صورت میں۔ اب یہ دیکھیں سونے کی کشش لوگوں کو وزن کم کرنے پر کتنا مجبور کرتی ہے۔
