
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے اے ایف آئی سی میں زیر علاج پرویز مشرف کے ٹیسٹ دوبارہ لیے گئے ہیں۔
انھوں نے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد پہلی بار چہل قدمی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج پرویز مشرف کی ای سی جی کی گئی۔ ڈاکٹروں نے ہر 6 گھنٹے بعد ان کی ای سی جی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
