
بغداد (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام پر ممکنہ امریکی فوجی حملہ اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہو گا،ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے عراق کے دورے میں اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مغربی طاقتوں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف امریکی حملہ خطے میں آگ لگا دے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کوتاہ نظر ہیں اور جنگ کا ڈھول پیٹ رہے ہیں وہ نہیں جانتے کہ یہ جنگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی، عراقی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شام میں کی گئی فوجی مداخلت پڑوسی ممالک خصوصا عراق میں بھی انتشار کا باعث بنے گی۔
