Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گجرات کی خبریں 4/1/2014

January 5, 2014January 5, 2014 0 1 min read

)استقبالِ ربیع الائول کے سلسلہ میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا
گجرات(جی پی آئی)استقبالِ ربیع الائول کے سلسلہ میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا ، منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی اس ریلی کی قیادت علامہ مظہر حسین قادری و دیگر نے کی ، ریلی کے شرکاء کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا ، چوکی شاہدولہ کے سامنے ریلی کے شرکاء کا استقبال صدر سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری خاور بشیر بٹ ، عامر جاوید چوہدری ، زاہد بٹ ، رانا مشرف علی ناز ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری و دیگر نے کیا ، شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ، اور شرکاء کے گلے میں ہار پہنائے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا بحران جاری ہے 14گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا بحران جاری ہے 14گھنٹے کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے کم پریشر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔گجرات اور گرد ونواح میں بجلی کی اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ14گھنٹے سے بڑھ چکا ہے جبکہ صنعتی شعبہ کے علاوہ گھریلوصارفین کیلئے بھی گیس کی سپلائی بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ ڈنگہ کے اکثر علاقوں میں دو دن سے سوئی گیس کی مکمل سپلائی بند ہونے سے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے کاروباری لین دین پر پاکستان تحریک انصاف
گجرات (جی پی آئی)پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے کاروباری لین دین پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری عثمان دھدرا کو ایک کروڑ روپے کے جعلی چیک دینے پر لاہور کے رہائشی محمد انصر اور فیصل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے محمد طفیل کی رپورٹ پر صدیق وغیرہ پانچ ملزمان کیخلاف
گجرات (جی پی آئی)پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے محمد طفیل کی رپورٹ پر صدیق وغیرہ پانچ ملزمان کیخلاف اس کے پانچ قیمتی درخت چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے بالیاں اور پرس وغیرہ چھین لئے گئے
گجرات (جی پی آئی)کھاریاں میں ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے بالیاں اور پرس وغیرہ چھین لئے گئے گذشتہ روز تھانہ صدر کھاریاں کے علاقہ کولیاں حبیب سے جاوید کی بیوی سے گن پوائنٹ پر نامعلو م ڈاکوئوں نے بالیاں ، نقدی ، اور موبائل وغیرہ چھین لئے جبکہ نامعلوم افراد نے راحیل احمد سکنہ مسلم آباد گجرات کی بیٹی سے دوران خریداری 65ہزار نقدی ، موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ لاری اڈا گجرات نے شادیوال روڈ پر شراب پی
گجرات (جی پی آئی)پولیس تھانہ لاری اڈا گجرات نے شادیوال روڈ پر شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر محمد عرفان کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ در ج کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ کنجاہ نے جاوید اقبال سکنہ ساروکی کی رپورٹ پر ملزمان خرم شہزاد
گجرات (جی پی آئی)پولیس تھانہ کنجاہ نے جاوید اقبال سکنہ ساروکی کی رپورٹ پر ملزمان خرم شہزاد وغیرہ کیخلاف اس کے ڈیرہ سے قیمتی چار بھینسیں چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید جیسے رہنما کسی بھی قوم کے لئے عطیہ خداوندی کے مانند ہوتے ہیں
گجرات (جی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیرنے اپنے بیان میں کہاہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید جیسے رہنما کسی بھی قوم کے لئے عطیہ خداوندی کے مانند ہوتے ہیں جن کے باعث نہ صرف ملک ترقی کرتے ہیں بلکہ بکھری ہوئی قوم بھی یکجاہوتی ہے انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے بغیرپاکستان کی سیاسی تاریخ ادھوری ہے ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے71ء کی شکست خوردہ قوم کودوبارہ دنیامیں ایک باوقار قوم کی طرح جینے کاراستہ دکھایا ڈاکٹرزاہد ظہیرنے کہاکہ غیرملکی طاقتیں سازشوں کے ذریعے پیپلزپارٹی کے بانی قائد بھٹو شہید کوراستے سے نہ ہٹاتی تو آج پاکستان کاشمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا انہوںنے کہاکہ پانچ جنوری کونہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالم اسلام کے ایسے سیاسی لیڈرنے جنم لیا جس کامقصد اسلام اوراسلامی ممالک کی سربلندی اوراتحاد تھا ڈاکٹرزاہد ظہیرنے کہاکہ بھٹو شہید کی دینی ملکی خدمات کوجتنابھی خراج تحسین پیش کیاجائے کم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ میںسوئی گیس کی مسلسل بندش کے خلاف کنجاہ کے شہریوں نے مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدرسیٹھ قمرخورشیدکی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی
گجرات (جی پی آئی)کنجاہ میںسوئی گیس کی مسلسل بندش کے خلاف کنجاہ کے شہریوں نے مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدرسیٹھ قمرخورشیدکی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی۔تفصیلات کے مطابق کنجاہ کے شہریوں نے سوئی گیس کی مسلسل بندش کے خلاف مرکزی انجمن تاجران کنجاہ کے صدرسیٹھ قمرخورشیدصراف کی قیادت میں ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی۔جوکنجاہ عیدگاہ سے شروع ہوکرکنجاہ لاری اڈاپراختتام پذیرہوئی۔شرکاء ریلی نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدیدنعرے بازی کی۔شرکاء ریلی سے سیٹھ قمرخورشیدصراف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنجاہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے۔اگرمحکمہ سوئی گیس نے کنجاہ کی گیس بحال نہ کی۔توہم دودن کے بعدکنجاہ سرگودھاروڈکوبلاک کردیں گے اورتاجروں کوبھی شٹرڈاون کی کال دینگے۔جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ سوئی گیس پرہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا گذشتہ روز آخری دن تھا ضلع بھر کے ریٹرنگ آفیسرز اور اسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ز نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی
گجرات (جی پی آئی)گجرات میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا گذشتہ روز آخری دن تھا ضلع بھر کے ریٹرنگ آفیسرز اور اسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر ز نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی اور مخالف امیدواروں کے اعتراضات پر فیصلے دیکر سینکڑوں امیدواروں کو نااہل قرار دے کر الیکشن سے باہر کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونیورسٹی آ ف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے کہا ہے کہ تحقیقی صحافت کو اپنا کر گجرات کے صحافی معاشرہ کی بہت بڑی خدمت کرسکتے ہیں
گجرات (جی پی آئی )یونیورسٹی آ ف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے کہا ہے کہ تحقیقی صحافت کو اپنا کر گجرات کے صحافی معاشرہ کی بہت بڑی خدمت کرسکتے ہیں کیونکہ ریسرچ کر کے لکھی گئی تحریریں ہمیشہ معاشروں کی ترقی کا ذریعہ بنتی ہیں ۔ اور یونیورسٹی آف گجرات صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار کو بڑھانے کیلئے شارٹ ٹرم ، لانگ ٹرم ، اور ڈپلومہ کورسز کروانے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر صحافی اپنی تمام تر توجہ سماجی مقاصد کی طرف دیں تو معاشرہ کے بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں وہ گذشتہ روز گجرات پریس کلب میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات اور گجرات پریس کلب کے مابین باہمی تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں ۔ اگرکوئی بھی جرنلسٹ تحقیقی کام کرنا چاہے تو یونیورسٹی آف گجرات اس منصوبے کے لئے وسائل بھی مہیا کر نے کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات سٹرکچرل ریفارمز ان ہائیر ایجوکیشن پروگرام کے تحت شعبہ صحافت میں بھی دو سالہ ڈگری کورس کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جس کیلئے کم از کم قابلیت FA.FSCہونی چاہیے۔گجرات پریس کلب ایسے دس ورکنگ صحافیوں کو اس ڈگری کورس میں داخلہ دے سکتی ہے ۔ جس کے بعد وہ BAآنرز یا ماسٹرز تک کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کیلئے 2012ء میں بھی صدر وسیم اشرف بٹ نے یونیورسٹی آ ف گجرات کے تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا تھا۔میں ایک مرتبہ پھر انہیں یہ پیش کش کرتا ہوں کہ یونیورسٹی آف گجرات پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کیلئے گجرات پریس کلب کے تعاون سے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا ۔ اس کے علاو ہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور یونیورسٹی آف گجرات میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کے طلباء کیساتھ کسی بھی موضوع پر ہر مہینے ایک خصوصی نشست کا بھی اہتمام کیا جا سکتاہے ۔ جس میں گجرات کا کوئی بھی مقامی صحافی اپنی کسی بھی تحقیقی رپورٹ کو طلباء کے سامنے پیش کرے اور پھر اس پر فیس ٹو فیس گفتگو ہو ۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں فیس دی پریس پروگرام کا سلسلہ پہلے ہی جاری ہے۔ جس میں گجرات کے صحافی بھی اپنی تحریری اور مکالہ جات طلباء کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے مقامی اخبارات اورجرائد مختلف موضوعات پر عوام الناس کی آراء کو جاننے کیلئے سروے کروانے کا سلسلہ ضرور شروع کروائیں اور اس کے طریقہ کار کیلئے یونیورسٹی آف گجرات ہر طرح کی رہنمائی اور تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔ مثال کے طور پر مقامی حکومتوں کے انتخابات پر سروے کروا کے اخبارات مستقبل کے سیاسی منظر نامے کے حوالے سے لوگوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں ۔ جس سے زرد صحافت کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم ، خواندگی ، جرائم ، معیشت اور سوشل سائنسز کے دیگر موضوعات پر صحافی تحقیقاتی کام کریں۔ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کے پاس امریکی میڈیا سے بھی زیادہ آزادی ہے کیونکہ امریکی میڈیا کو کارپوریشنز اور بزنس مین نا صرف چلاتے ہیں بلکہ اس پر بہت زیادہ دبائوبھی ڈالتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسے چینل کی ضرورت ہے جس کو مکمل فری ہینڈ ہو اورشہری اس میں سرمایہ لگائیں تاکہ حکومت یا بزنس مین کے مفادات اس چینل کے ساتھ وابستہ نہ ہوں ۔ تو یہ چینل بھی سماجی خدمت کا بہت بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں سو سال سے بھی زیادہ پرانا تعلیمی نظام چل رہا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں سے ڈگریاں حاصل کرنے والے نوجوانوں کی مارکیٹ میں کھپت نہیں ہوتی اس نظام کو بدلنے کیلئے نہ ہی کوئی نئی ریسرچ ہورہی ہے۔ ایجوکیشن میں ری اسٹرکچرنگ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کمیونٹی کالجز برائے ٹیکنالوجی بنانے چاہیں ، جو کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ذریعے چلائے جائیں اور ان میں کوالٹی کنٹرول ریگولیشنز بھی ضرور بنائی جائیں انہوںنے کہا کہ ہر سال میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے 40ہزارکے قریب طلباء و طالبات انٹر ی ٹیسٹ دیتے ہیں لیکن ان میں سے صرف3سے4ہزا رطلباء کو میڈیکل میں داخلہ ملتا ہے ۔ باقی کے 36ہزار طلباء کے لئے کسی قسم کی کوئی رہنمائی نہیں ہے، حالانکہ ان طلباء کو الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے شعبہ میں کھپایا جا سکتا ہے۔ کیونکہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں 25سے زیادہ شعبہ جات ہیں جیسے لیب ٹیکنیشن ، ایکسرے آپریٹر، ECG، الٹرا سائونڈ اور اس طرح کے دیگر شعبہ جات کیلئے ہم کسی قسم کی بھی تکنیکی ہیومن ریسورس پیدا نہیں کر رہے ہیں۔اور ان سارے کاموں پر MBBSڈاکٹر لگا دیتے ہیں اور کچھ اسی طرح کا حال انجینئرنگ کا بھی ہے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے بھی ترقی کی ہے انہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعلیمی مواقع پیدا کئے ہیں۔ڈاکٹر نظام الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی حکومتوں کو خود مختار اور بااختیار بنائے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔اس کیلئے ضروری ہے کے مقامی سطح پر لوگوں کے اندر احساس ملکیت پیدا کیا جائے کہ انکے محلے یا گائوں کا سکول ، ڈسپنسری یا ہسپتال انکی اپنی ملکیت ہے جسے نا صرف انہوں نے چلانا ہے بلکہ اسے ترقی بھی دینا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں مختلف خود مختار چیئرز قائم کی جائیں جو انڈومنٹ فنڈکے ذریعے قائم ہوں اسی طرح کی ایک پاکستان چیئرناروے کی اوسلو یونیورسٹی میںبھی ہم قائم کروانا چاہتے ہیں جسے وہاں کے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے فنڈز دئیے جائیں جبکہ اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں جن میں اسپین اور مصر وغیرہ شامل ہیں پاکستان کی پندرہ چیئرز چل رہی ہیں جنہیں حکومت پاکستان باقاعدہ فنڈز فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب کیساتھ ملکر ”تخلیقی تحریروں” کے موضوع پر سیمینار ز کرائے جا سکتے ہیںاور اگر اس کام کو سنجیدگی سے لیا جائے تو مقامی صحافیوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں بڑانکھار پیدا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرا ت پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ نے کہاہے کہ گجرات کی بڑھتی ہوئی اخباری صنعت کو تربیت یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے
گجرات (جی پی ائی )گجرا ت پریس کلب کے صدر وسیم اشرف بٹ نے کہاہے کہ گجرات کی بڑھتی ہوئی اخباری صنعت کو تربیت یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اوراس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے یونیورسٹی آف گجرات بڑا اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ جبکہ مقامی اخبارات میں بھی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء کو روز گار کے مواقع فراہم کرکے نا صرف معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ بلکہ ایک اہم معاشرتی اور قومی فریضہ بھی ادا ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کی ترقی کیلئے جہاں ڈاکٹر نظام الدین کی خدمات لائق تحسین ہیں وہاں گجرات کے میڈیا کا بھی اس ضمن میں بڑا مثبت کردار رہاہے۔ اور تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2012میں گجرات کے صحافیوں کیلئے یونیورسٹی میں تربیتی ورکشاپ کا تجربہ بڑا کامیاب رہا جس میں ضلع بھر سے صحافیوں نے بڑی دلچسپی ظاہر کی جسے دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ انشاء اللہ آئندہ بھی جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ پریس کلب کو علمی و ادبی سرگرمیوں کا گہوارہ بنانے میں گجرات کے تمام مقامی صحافیوں اور اخبارات کا تعاون مثالی ہے ۔ انہوں نے وائس چانسلر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گجرات پریس کلب آ کر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمود اخترمحمود نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کی صحافی برادری باہم متحد ہے اوراپنے اس اتحاد کی بدولت معاشرے میں بہتری کیلئے کوشاں ہے انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات کے گجرات پریس کلب کے ساتھ بھر پور تعاون پر وائس چانسلر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کیلئے امیدوار برائے چیئرمین یوسی ہریہ والا شہزاد عصمت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبارکباد ی کیک لے کر آئے
گجرات (جی پی آئی)گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کیلئے امیدوار برائے چیئرمین یوسی ہریہ والا شہزاد عصمت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مبارکباد ی کیک لے کر آئے جو کہ صدر گجرات پر یس کلب وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ کیک کاٹا ان کے ہمراہ قاسم ضیاء وڑائچ ہریہ والا ، بلال اصغر ، کامران شفقت، اور حسن شاہ بھی تھے جبکہ گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران میں سے سنیئر نائب صدر فیاض بٹ، نائب صدر ظہیر مرزا، راجہ تیمور طارق، عبدالستار مرزا ، فنانس سیکرٹری سجاد حیدر ناز، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، سیکرٹری تقریبات عاصم رضا سید، سیکرٹری سپورٹس مرزا محمد یونس، اور جائنٹ سیکرٹری نوازش علی نوازش، ملک شفقت۔ ظہیر عباس سندھو ، حسام الدین کرامت ، وحید مرزا، ملک ظہیر اور دیگر ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی86ویں سالگرہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات شعبہ خواتین کی صدر وزیر النساء ایڈووکیٹ کے گھر منائی گئی
گجرات (جی پی آئی)بانی پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی86ویں سالگرہ پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گجرات شعبہ خواتین کی صدر وزیر النساء ایڈووکیٹ کے گھر منائی گئی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر پگانوالہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر ، سٹی صدر رضوان دلدار نے کیک کاٹا او ر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری عامرلطیف طور ، شعیب اصغر بٹ، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین تحصیل گجرات کی صدر لبنی چوہدری ، نگہت طاہرہ، رخسانہ آصف، یاسر امین، شعیب اصغر بٹ، وقار بٹ، خواجہ حماد اکرم، مصطفی گورائیہ، سید عمران کاظمی، چوہدری زیاد عالم، سہیل نثار، اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک کے ممتاز نامور بزنس مین ملک رائس ملز کے چیف ایگزیکٹو کریم عزیز ملک کے بھائی او ر صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک کے چچا ہمایوں عزیز ملک کو سپرد خاک کر دیا گی
گجرات (جی پی آئی )ملک کے ممتاز نامور بزنس مین ملک رائس ملز کے چیف ایگزیکٹو کریم عزیز ملک کے بھائی او ر صدر گجرات چیمبر طارق بلال ملک کے چچا ہمایوں عزیز ملک کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کا ختم قل آج اسلام آباد میں ہو گا نماز جنازہ میں حاجی ناصر محمود ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ، حاجی عمران ظفر ایم پی اے ، ثناء اللہ بٹ، حاجی شفیع جاوید ، چوہدری شجاع زیب جوڑا، سید آصف رضا نقوی، میاں محمد اعجاز آف جی ایف سی فین، فرقان ایوب، ملک اظہار احمد، افتخار دیوان، شیخ نصیراحمد ، وسیم اشرف بٹ، طارق محمود بٹ برائو سپورٹس، علی مرتضی، علی انصر گھمن، خواجہ بدر حفیظ ، نعیم امتیاز گوندل، عدنا ن اقبال مکی، شیخ حفیظ ، میاں اکمل، چوہدری طارق سعید، انصر جاوید باجوہ، یاسرمحمود، حاجی محمد شفیق، غلام رسول شارق، عثمان بیگ، حاجی محمد صدیق، یوسف ترہنگی، ندیم احمد چیمہ، سلیم احمد طاہر ، طارق سلامت ، امجد مجید بٹ، حاجی عبدالحمید ، ماجد منیر، احمد حسن مٹو، چوہدری افتخار مٹو، سفران ناظر، محمود اختر محمود، ملک زمان، اور دیگرممتاز شخصیا ت شریک تھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل عامر نعمان کی صاحبزادی کی شادی بخیر و خوبی سرانجام پا گئی تقریب رخصتی کا اہتمام سکائی ویز کھاریاں میں کیا گیا تھا
گجرات (جی پی آئی ) ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹر نیشنل عامر نعمان کی صاحبزادی کی شادی بخیر و خوبی سرانجام پا گئی تقریب رخصتی کا اہتمام سکائی ویز کھاریاں میں کیا گیا تھا اس موقع پر مہمانوں کا استقبال عامر نعمان، فرقان ایوب، عرفان ایوب، نے کیا اس موقع پر حاجی ناصر محمود، حاجی عمران ظفر، چوہدری سلیم سرور جوڑا، حاجی محمد الیاس، مرزا امتیاز احمد، میاں محمد اعجاز، الحاج امجد فاروق، عنصر محمو د گھمن، اشفاق احمد رضی ، ڈاکٹر امین گل، ماجد ربانی ، نعیم امتیاز گوندل، طاہر مجید کپور، سہیل اے سیٹھی، مرزا وقار انور، امتیازاحمد، ملک صفدر حسین، ساجد راٹھور، امجد مجید بٹ، احسن متین ملک، انتظار رفیق، ڈاکٹر امین گل، عثمان ایوب ، سید صابر حسین شاہ، شیخ عرفان شفیع، ناصر چوہدری، مرزا محمد نواز، چوہدری ذوالفقار اسلم، سیکرٹری بشیر احمد ، حاجی محمد صدیق،شیخ سہیل منیر،شیخ نوخیز رفیع، شیخ عمر نوخیز، شیخ افضال الرحمن شاد، محمد منیف، چوہدری شہر یار ، خالد بٹ، عثمان طارق بٹ، الیاس ڈار،رانا عارف آف دوبئی، ملک مبشر اقبال، زبیر لطیف کھوکھر، احسان بٹ، کاشف اشرف گوپا، اور دیگر ممتاز شخصیا ت کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں ملک بھر سے لائن ممبران اور سابق ڈسٹرکٹ گورنرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوسلو کی معروف شخصیت ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس ، ڈاکٹر راجہ شہزاد بنارس آف پوران نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ
گجرات ،اوسلو(جی پی آئی )اوسلو کی معروف شخصیت ڈاکٹر راجہ مبشر بنارس ، ڈاکٹر راجہ شہزاد بنارس آف پوران نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر وسیم اشرف بٹ، جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود اور دیگر عہدیداران کو بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ گجرات پریس کلب کے ممبران نے مثبت صحافت کو فرو غ دینے کیلئے بہتر ین قیادت کا انتخاب کیا ہے جو کہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے گجرات پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی ان کیساتھ ہے اور گجرات میں صحافت میں بہترین کردار ادا کرنے والے صحافیوں کی سرپرستی کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وائس چیئر مین انجمن تاجران چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر وسیم اشرف بٹ اور جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود کو مبارکباد دی ہے
گجرات (جی پی آئی)وائس چیئر مین انجمن تاجران چوہدری سجاد اکرم ریحانیہ نے گجرات پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر وسیم اشرف بٹ اور جنرل سیکرٹری محمود اختر محمود کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ گجرات پریس کلب کے ممبران کا انتخاب قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گجرات پریس کلب کے عہدیداروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ گجرات کے صحافیوں کے مسائل حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر شاہین گروپ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ گجرات کی بزنس کمیونٹی شہر کے داخلی مقامات جی ٹی روڈ اور اطراف مین گرین بیلٹس کے قیام کیساتھ ساتھ مرکزی داخلی مقاما ت
گجرات (جی پی آئی)صدر شاہین گروپ سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے کہا ہے کہ گجرات کی بزنس کمیونٹی شہر کے داخلی مقامات جی ٹی روڈ اور اطراف مین گرین بیلٹس کے قیام کیساتھ ساتھ مرکزی داخلی مقاما ت پر اپنے داروں کی طرف سے خوبصورت گیٹس کی تعمیر کر کے شہر کی خوبصورتی میں اپنا کردار ادا کرے حکومت ان مقامات پر آکو اپنے اداروں کی تشہیر کی سہولت فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گجرات شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے ممتاز صنعتکار ایگزیکٹو ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صنعتکار جی ٹی روڈ پر چناب پل ، کٹھالہ پھاٹک ، نیئر انڈسٹریٹرز انڈسٹریل ایریا، جی ٹی ایس تا بھمبر پل ایک ایک کلو میٹر حصہ پر خوبصورتی کی ذمہ داری لیں جو صنعتکار جتنا حصہ خوبصورت بنائے گا شہر کی خوبصورتی کیلئے گجرات چیمبر کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھر پور کام کیا ہے اتنے حصہ کو اپنے ادارے کے نام سے موسوم کر سکے گا ٹی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر فاروق رش

Share this:
Tags:
gujarat news police station Prince پرنس تھانہ خبریں گجرات مرکزی
Previous Post پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے راحت فضل چوہدری ایڈوکیٹ فعال کردار ادا کرینگے۔ سلیم انصاری
Next Post کروڑ لعل عیسن کی خبریں5/1/2014

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close