ملکہ ( عمرفاروق اعوان سے ) علاقہ کی قدیم دینی درس گاہ جامعہ عربیہ امینیہ سرائے عالمگیر متصل جامع مسجد مدنی سرائے عالمگیر میں سالانہ عظمت قرآن کانفرنس 23 رمضان المبارک جمعہ 2 اگست بعد از نماز تراویج منعقد ہو گی۔ یہ کانفرنس مولانا عبدالمجید کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔ تلاوت کلام پاک قاری حبیب اللہ آف گلگت نعت رسول مقبول بلبل مدینہ ثنا خوان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حافظ محمد اسمعیل اٹک پیش کریں گے۔پروگرام قاری محمد یوسف کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ پروگرام زیر سرپرستی مولانا محمد امین مہتمم جامعہ عربیہ امینیہ ہو گا۔ پرو گرام میں مولانا نذیر احمد آف راولپنڈی کی خصوصی شرکت ہوگی۔ جبکہ نواسہ شیخ القرآن مولانا غلا اللہ خاں آغا شاکر محمود کی آمد بھی متوقع ہے۔ جبکہ خصوصی خطاب جمیعت اشاعت التو حید والسنت پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا عطا اللہ بندیا لوی آف سر گو دہا کا ہو گا۔ اس موقع پر 40 روزہ فہم قرآن کو رس مکمل کرنے و الے طلبہ کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔ جبکہ پروگرام کا اہتمام محمد انس امین نائب مہتمم جامعہ عربیہ امینیہ سرائے عالمگیر نے کیا ہے۔
Related Posts
یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے
March 21, 2022
امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس
March 21, 2022
یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا
March 21, 2022
