
یاد کرتے رہے یاد آتے رہے
ہم تمھیں بے سبب گنگناتے رہے
نیند آئی نہیں پھر ہمیں رات بھر
دیر تک خود کو ہم تھپ تھپاتے رہے
ہر جگہ منتیں مانگتے ہی رہے
ہم تیرے نام کی لو جلاتے رہے
دل دھڑکتا رہا جاں نکلتی رہی
ہم تڑپتے رہے اشک آتے رہے
ہم ساگر سسکتے رہے رات بھر
غم ہمیں دیکھ کر مسکراتے رہے
شاعر ۔ شکیل ساگر
