
صادق آباد میں سرکاری ہسپتال چوک سے لے کر غوثیہ چوک تک روز کوئی نہ کوئی احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ بلکہ جتنے بھی صادق آباد کے احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں وہ اسی روڈ پر ہوتے ہیں جس سے سڑک کو بلاک کر دیا جاتا ہے۔
جس سے سرکاری ہسپتال اور ریسکیو 1122 کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے قیمتی جانوں کا ضیا کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ شہریوں اور ریسکیو 1122 کے افسران کا کہنا ہے کہ یہاں پر جب بھی احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں تویہاں سے ریسکیو کی گاڑی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ جتنے بھی احتجاج ہوتے ہیں ان کو یہاں سے بند کردیا جانا چاہیے۔
جو کوئی بھی پر امن احتجاج کرنا چاہتا ہے اس کا کوئی اورمتبادل جگہ دی جائے۔ تا کہ یہاں پر سول انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔
