
لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے یورپی یونین کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کی، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یورپی منڈیوں تک رسائی سے غربت میں کمی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہباز شریف نے وفد سے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چالیس ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے دوست ممالک سمیت یورپی یونین کا تعاون درکار ہے۔ برطانوی ترقیاتی ادارے کے تعاون سے ہزاروں بچوں کو تعلیم اور فنی تربیت دے رہے ہیں۔ پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ملازمتوں میں اقلیتو ں کا کوٹہ پانچ فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یورپی منڈیوں تک رسائی اور جی ایف پی پلس درجہ ملنے سے غربت میں کمی کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
