Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ریاست مدینہ میں آٹا بھی عوام سے دور

January 22, 2020 1 1 min read
Flour Crisis
Flour Crisis
Flour Crisis

تحریر : بشریٰ نسیم

ریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ پہلی ریاست ہے جو اسلامی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آئی۔قیام پاکستان کی تحریک کے دوران جب قائد اعظم سے پاکستان کی قانون سازی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کی قانون سازی آج سے چودہ سو سال قبل ہو چکی ہے۔ قائد اعظم کی اس بات کا مطلب یہ تھا کہ مسلمانوں کے لیے وجود میں آنے والی یہ نظریاتی ریاست اب ریاست مدینہ کی عملی تصویر ہوگی۔ لیکن آج 73 سال گزرنے کے بعد بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان پر جاگیرداروں، سرمایہ داروں، چوروں کا قبضہ ہے۔ اگر چہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی ملک کو صحیح معنوں میں عملی طور پر ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا تھا مگر آج ڈیڑھ سال بعد ریاست مدینہ کا نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا ہے۔

غریب عوام کو مہنگائی کے ذریعے زندہ درگور کیا جا رہا ہے ۔ وطن عزیز کے قرب و جوار سے مجبور و بے بس لوگوں کی خود سوزی کے خبروں نے دل کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی لاچار باپ کی خودکشی کی خبرمنظر عام پر نہ آتی ہو ۔ بجلی و گیس کے بلوں میں اضافہ ، بے روزگاری ، ٹیکسوں کی بھرمار ، اور اب آٹا بھی ناپید ہو چکا ہے ۔ یعنی غریبوں سے روٹی کا نوالہ چھیننے کی بھی تیاری ہو گئی ہے ۔ملک میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ۔فی کلو آٹا کی قیمت 70 روپے تک جا پہنچی ہے ۔ریاست مدینہ میں صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم بھی کوئی بھوکا نہیں سوتا تھاکیونکہ اس کی ذمہ داری بھی اللہ کے نبی ۖ رحمةللعالمین نے اٹھا رکھی تھی ۔ معاشرے کے استحکام میںریاست کا کردار بحیثیت امین کے ہوتا ہے کہ وہ ریاست میں بسنے والے شہریوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے رفاہ عامہ کے میدان میں اپنا کردار ادا کرے، تاکہ ایک بہتر اور فلاحی ریاست کا تصور قائم رہے۔ تاریخ انسانی میں اگر اب تک واضح اور مثالی طور پر کوئی ایسی ریاست قائم ہوئی ہے، جسے مکمل فلاحی ریاست کا خطاب دیا جاسکتا ہے، تووہ محمد مصطفی کیۖریاست مدینہ ہی ہے۔جس پر ہر پہلو سے فلاحی ریاست کا اطلاق ہوتا ہے۔فلاحی مملکت سے مراد ایک ایسی ماڈل ریاست ہے جوکہ مدینہ منورہ میں قائم ہوئی ، وہ صحیح معنوں میں ایک اسلامی نظریاتی ریاست تھی ۔

نبی کریم ۖ نے جو مثالی فلاحی ریاست کا تصور دیا وہ نہ صرف قابل تعریف ہے ،بلکہ دنیا کے تمام ممالک کے لیے قابل تقلید بھی ہے۔ آپۖ نے مدینے میں فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی اور بحیثیت رہبرو رہنما ،حاکم کا ایک نیا تصور دیا اور واشگاف الفاظ میں فرمایا ” قوم کا سربراہ اس کا خادم ہوتا ہے”۔افسوس ریاست مدینہ کے دعویدار ہمارے موجودہ حکمران کو تو یہ پتہ بھی نہیں کہ قوم کا خادم کسے کہتے ہیں اور وہ کون ہوتا ہے ؟ ۔ انہوں نے طفلی تسلیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔ ادھر شہرمیں آٹے کے حصول کے لئے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ کیا عوام کی تذلیل کرنے کا نیا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ایک غریب آدمی روٹی کھا کر اپنا بھر لیتا تھا ۔ نئے پاکستان میں وہ اپنی اور اپنے بچوں کی بھوک تو مٹانہیں سکتا تو پھر اس کومر جانا چاہیے کیونکہ چند روز قبل ہمارے وزیر اعظم نے خود فرمایا تھا کہ سکون تو صرف قبر میں ہی ملتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین آٹے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ماضی سے تقابل کرتے ہوئے نا صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ حکومتی نعرے دو نہیں ایک پاکستان کو الٹ کر ایک نہیں دو پاکستان سے تعبیر کرتے رہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘مہنگائی کی نئی لہر ملک بھر میں ہے۔ لاہور میں آٹے کی فی کلو قیمت میں چھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔ملک میں مطلوبہ مقدار میں گندم کی موجودگی، فلور ملوں کو باقاعدگی کے ساتھ ان کی ضرورت کے مطابق فراہمی اور معمول کے مطابق وہاں گندم کی پسائی کے باوجود دکانوں سے آٹا کیوں غائب ہے؟ متعلقہ ذمہ داروں پر اس سوال کا جواب لازم ہے۔ اس وقت ملک کے طول و عرض میں آٹے کا جو بحران دکھائی دے رہا ہے اور اس کی قیمتیں بیلگام ہوتی جا رہی ہیں، اس سے عوام کی بے چینی میں اضافہ ہونا ایک منطقی بات ہے۔مارکیٹ کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ اگر فلور ملیں یکطرفہ طور پر آٹا پانچ روپے فی کلو مہنگا کر رہی ہیں تو دکاندار اس سے بھی زیادہ اضافہ کر رہے ہیں۔

یہ رپورٹ بھی منظر عام پر آچکی ہے کہ بہت سی فلور ملیں سرکاری کوٹہ اوپن مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہیں جو افغانستان اسمگل ہو جاتا ہے۔آٹے کی قیمت تو بڑھی سو بڑھی تھی، لیکن دوسرا المیہ یہ تھا کہ مارکیٹ سے آٹا ہی غائب ہو گیا،عام آدمی کو آٹا مہنگے داموں بھی میسر نہیں تھا۔صرف پنجاب ہی نہیں، بلکہ کراچی میں بھی چکی کا آٹا 2 روپے کلو مزید مہنگا کر دیا گیا۔آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی روٹی10روپے اور نان 15 روپے کا کرنے کا اشارہ دے دیا۔ کراچی میں اِس وقت 100کلو گندم کی بوری 500 روپے اضافے کے بعد 5200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہی صورتِ حال بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی ہے۔بلوچستان میں بھی سو کلو کا آٹے کا تھیلا 5,500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔بلوچستان اپنی 2 ملین ٹن گندم کی ضرورت پوری کرنے کے لئے پنجاب اور سندھ پرانحصار کرتا ہے،خیبر پختونخوا میں بھی 95 فیصد گندم پنجاب سے جاتی ہے، لہٰذا اگر پنجاب میں گندم کا بحران پیدا ہوتا ہے تواس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوتے ہیں۔

نئے سال کا ابھی پہلا مہینہ بھی مکمل نہیں ہوا اور آٹے کی قیمت میں دو بار اضافہ ہو چکا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں بھی آٹے کی قیمت چار روپے فی کلو بڑھی تھی۔یہاں یہ بات بھی قابل ِ ذکر ہے کہ گزشتہ ایک برس میں آٹے کی قیمت میں 18روپے کا اضافہ ہو چکا ہے،جس کا مطلب ہے کہ آٹے کی قیمت 23 فیصدبڑھی ہے۔جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا توآٹا 52 روپے فی کلو تھا اور ایک ماہ کے اندر اندر ہی دو روپے اضافے سے قیمت 54 روپے فی کلو ہو گئی۔ اس کے بعد 60 روپے فی کلو تک گئی اورصرف دو ہی ہفتوں میں اب فی کلو آٹے کی قیمت مزید اضافے کے بعد 70 روپے ہو چکی ہے۔

حکومت نے بحران پیدا ہو نے کے بعد مل مالکان کو جرمانے بھی کئے اور بعض کے لائسنس معطل کئے اگر یہی کام پہلے کر لیا جاتا تو شاید یہ صورتِ حال ہی پیدا نہ ہوتی۔حکومت پر لازم ہے کہ وہ فلور مل مالکان کوپابند کرے کہ وہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کام کریں، گندم کی چوری کا خاتمہ کرے اورساتھ ہی ساتھ حکومت گندم و آٹے کی غیر قانونی ترسیل و سمگلنگ کو روکے۔ حکومت کو چاہئے کہ اب بھی ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے، ہر معاملے کاصرف نوٹس لے لینا ہی کافی نہیں ہے، آخرکب تک صرف باتوں سے ہی عوام کا پیٹ بھرنے کی ریت چلتی رہے گی؟۔بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ذخیرہ خوروں نے گندم ذخیرہ کر لی گئی ہے۔ چکیوں پر آٹا 70 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ سے معیاری آٹا بھی نایاب ہو چکا ہے۔گندم کی قلت کے علاوہ قیمت کے بڑھنے میں بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی کا بھی عنصر بھی شامل ہے جس کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔عوام کا کہنا ہے کہ اب پیٹ کیسے بھریں، کھائیں تو کیا پکائیں تو کیا ،سارا بوجھ عام آدمی پر آرہاہے، حکومت کیا کررہی ہے۔

دوسری جانب وزیر خوراک پنجاب نے سب اچھا کی رپورٹ دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بحران ہے تو بتائیں؟۔شہر کے یوٹیلیٹی اسٹورز سے بھی آٹا غائب ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا پر آٹے سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے۔ اب انہیں کون سمجھائے کہ عوام میں بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی کے بعد اب اتنی سکت باقی نہیں رہی کہ وہ کسی نئے حکومتی لالی پاپ سے اپنا دل بہلاتے رہیں ۔ یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آٹا مافیا چھا گیا اورعمران حکومت نے بھی اس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ اس کے باوجودحکومت کی جانب سے یہ تسلیم نہیں کیا جارہا کہ ملک میں آٹے کا بحران موجود ہے بلکہ اسے مصنوعی قرار دیا جارہا ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ وزیراعظم عمران خان آٹا بحران کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

Bushra Naseem
Bushra Naseem

تحریر : بشریٰ نسیم

Share this:
Tags:
Bushra Naseem flour law muslims pakistan people state آٹا پاکستان ریاست عوام قانون مسلمانوں
Flour Crisis
Previous Post صوفی ازم نہیں۔۔۔روٹی چاہیے
Next Post کامیابی کی کلید
Success

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close