
واشنگٹن (جیوڈیسک) عراق میں امریکی مداخلت کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین نے شدید احتجاج کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا عراق میں نئی جنگ شروع کرنے سے باز رہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر عراق میں ممکنہ نئی جنگ کے خلاف پیغامات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق بحران حل کرنے کے لئے امریکی فوج وہاں نہ بھجوائی جائے۔
