
لاہور (جیوڈیسک) سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری اسد کی جانب سے پنجاب بھر میں فٹنس و روٹ پرمٹ کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں گزشتہ روز بغیر روٹ پرمٹ و فٹنس چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 366 گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ انہیں بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔
